پاکستان کا پہلگام واقعے پر انڈیا سے غیرجانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ

پاکستان کا پہلگام واقعے پر انڈیا سے غیرجانبدارانہ تحقیق کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک واقعہ پیش آیا ، جس میں سیاحوں سمیت 27 عام لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر غیرذمیواری کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور الزام لگایا کہ دہشتگردوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔ اس الزام کا پاکستان نے فوراً جواب دیا اور کہا کہ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک واقعہ پیش آیا ، جس میں سیاحوں سمیت 27 عام لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر غیرذمیواری کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور الزام لگایا کہ دہشتگردوں کا تعلق پاکستان سے تھا۔
اس الزام کا پاکستان نے فوراً جواب دیا اور کہا کہ اس واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں، لیکن ہمارا کشمیری ہتھاربند لڑاکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ انڈیا کی جانب سے ایک سازش تحت کرایا واقعہ ہو سکتا ہے۔
اس واقعے کے بعد انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکام نے کہا کہ پانی بند کرنے والے ایسے عمل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واقعے کے بعد دونوں ایٹمی طاقت ملکوں میں تنازعہ بڑہتا دیکھ کر کئی ممالک کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے پر اسرار کیا جا رہا ہے۔ ان ممالک کے اسرار پر وزیراعظم پاکستان نے انڈیا کو اس واقعے پر غیرجانبدارانہ تفتیش کا کہا ہے۔

admin
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos