بھارت میں 9 سالا بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، زندھ سوٹ کیس میں ڈال دیا

بھارت میں 9 سالا بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، زندھ سوٹ کیس میں ڈال دیا

نئی دہلی: ایک نو سالا بچی کو ریپ کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکی کو ریپ کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کردیا گیا۔ جب پولیس پہنچی اور سوٹ کیس کھول کر دیکھا گیا کہ بچی محض آخری سانس لے رہی تھی ۔ جب بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو

نئی دہلی: ایک نو سالا بچی کو ریپ کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، لڑکی کو ریپ کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کردیا گیا۔ جب پولیس پہنچی اور سوٹ کیس کھول کر دیکھا گیا کہ بچی محض آخری سانس لے رہی تھی ۔ جب بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹرز کے مطابق بچی مر چکی تھی۔
پولیس کے مطابق، یہ گھناؤنا کام ایک پڑوسی نے کیا ہے جو کہ تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
دہلی کے ڈی سی پی اشش کمار نے ایکس/ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ،” دیال پور پولیس اسٹیشن کی حد میں ایک ریپ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔”
پولیس کے مطابق، بچی اپنی دادی کے برف لینے رات کو 7 بجے اپنے گھر سے نکلی تھی۔ برف کی دکان چند قدموں کے فاصلے پر تھی، اس لیے ماں کو کوئی پریشانی نہیں تھی۔ کیوں کہ وہ اکثر پانچ منٹ کے اندر واپس آ جاتی تھی۔ جب 20 منٹ گذرے تو بچی کی ماں فکرمند ہوئی اور انہوں نے اپنی ماں کو فون کرکے سارا ماجرا بتایا ۔ گھر والوں نے بچی کو پڑوس اور آسپاس کے گھروں میں ڈھونڈنا شروع کیا۔ لیکن بچی نہیں ملی۔
بچی کی ماں کے مطابق، لڑکی کو ایک پانچ منزلہ عمارت میں جاتے دیکھا گیا جو عمارت 7 سے 8 گھروں کے مفاصلے پر تھی۔ بچی کے چچا کے مطابق، اس بلڈنگ پر ایک شخص رہتا تھا جس نے اپنی چابیاں نیچے پھینکی۔ اور بچی کو مدد کے طور پر لانے کو کہا۔ بچی مدد کے طور گئی۔ اور اس کو اس بلڈنگ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر سوٹ کیس میں بند کردیا۔ گھر والے اس بلڈنگ میں رہنے والے شخص کے پاس گئے تھے اپنی بچی کے بارے میں جاننے کے لیے۔ اور اس شخص نے تلاشی دینے کا کہا، لیکن کہا کہ دوسرے کمروں کی چابیاں نہیں ہیں۔ میں لیکے آتا ہوں۔ یہ کہہ کر جب وہ شخص گیا تو واپس نہیں لوٹا۔ گھر والوں نے دروازے کا تالا توڑا، اور اندر دیکھا کہ ان کی بچی زندھ لاش کی طرح سوٹ کیس میں بند پڑی تھی۔ محض سانس لے رہی تھی۔https://aajstory.com/2025/05/30/%da%86%da%be%d9%88%d9%b9%db%8c-%d9%84%da%91%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%ac%d9%86%d8%b3%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa%db%8c-%d8%b3%db%92-%da%a9%db%8c%d8%b3%db%92-%d8%a8%da%86%d8%a7/

admin
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos