مشہور اداکارہ حبا بخاری اور عریض احمد میں دوستی کیسے ہوئی، اور وہ دوستی شادی میں کیسے بدل گئی، جوڑے نے راز بتا دیا

مشہور اداکارہ حبا بخاری اور عریض احمد میں دوستی کیسے ہوئی، اور وہ دوستی شادی میں کیسے بدل گئی، جوڑے نے راز بتا دیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ حبا بخاری اور عریض احمد میں محبت کا سلسلہ کب اور کیسے شروع ہوا، اور وہ محبت کیسے شادی میں بدل گئی، یہ راز جوڑے نے بتا دیا۔ حبا بخاری اور ان کے شوہر عریض احمد ایک نجی ٹی وی پر مہمان کی حیثیت سے آئے اور اپنی زندگی کے اہم

پاکستان کی مشہور اداکارہ حبا بخاری اور عریض احمد میں محبت کا سلسلہ کب اور کیسے شروع ہوا، اور وہ محبت کیسے شادی میں بدل گئی، یہ راز جوڑے نے بتا دیا۔ حبا بخاری اور ان کے شوہر عریض احمد ایک نجی ٹی وی پر مہمان کی حیثیت سے آئے اور اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔
میزبان کے سوال ‘ پہلے محبت کس کو ہوئی’ پر حبا کے شوہر بولے کہ پہلی نظر میں ئی ان کو حبا بخاری سے محبت ہو گئی تھی۔ مشہور جوڑے کے مطابق، وہ اپنے اسپیل کے سلسلے میں حیدرآباد گئے تھے وہاں انہوں نے ایک دوسرے کو جاننا شروع کیا اور گہری دوستی ہوگئی۔
سوال پوچھنے پر، انہوں نے بتایا کہ ان کو اس دوستی کو شادی میں بدلنے کے لیئے کم از کم تین سال لگے تھے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے حبا بخاری خاموش ہو گئیں اور مسکراتی رہیں۔ میزبان کے اسرار پر عریض احمد خود بولے کہ حبا کو شروع میں ان پر اعتماد نہیں تھا، کیوں کہ وہ دل پھینک انسان تھے۔ اور لڑکیاں دیکھنے پر ان کو لڑکیوں سے محبت ہو جاتی تھی۔

admin
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos