کنالز کے خلاف پچھلے 8 مہینوں سے سندھ میں احتجاج جاری ہے۔ وقت کے ساتھ احتجاجوں میں مسلسل تیزی ہو رہی ہے۔ سندھ کا شہرشہر، وستی وستی سراپا احتجاج ہے۔ صوبے میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں احتجاج ریکارڈ نہ کیا گیا ہو۔ عید کے بعد، حالیہ دنوں میں کنالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف
کنالز کے خلاف پچھلے 8 مہینوں سے سندھ میں احتجاج جاری ہے۔ وقت کے ساتھ احتجاجوں میں مسلسل تیزی ہو رہی ہے۔ سندھ کا شہرشہر، وستی وستی سراپا احتجاج ہے۔ صوبے میں کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں احتجاج ریکارڈ نہ کیا گیا ہو۔ عید کے بعد، حالیہ دنوں میں کنالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف پورے سندھ میں شدید ردعمل کیا جا رہا ہے۔
سب سے بڑا محاذ وکلا نے کھڑا کر رکھا ہے۔ سندھ کے وکلا کی جانب سے ببرلو بائی پاس (سکھر) پر پچھلے تین دن سے دھرنا جاری ہے، سندھ اور پنجاب کے راستے مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا ۔ لیکن وکلا، اپنے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک کنالز کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا اور مزید تیز کیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹھٹھہ میں قومی عوامی تحریک نے ایاز لطیف پلیجو کی سربراہی میں بڑا احتجاج کروایا ہے۔ ان کے علاوہ، کراچی میں سول سوسائٹی، ایس یو پی سربراہ زین شاھ اور ذوالفقار جونیئر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کنالز اور کارپوریٹ فارمنگ کو سندھ رجیکٹ کرتا ہے۔ ان کے مطابق ، یہ غیر آئینی منصوبے ختم کیے جائیں۔
سندھ کی عوام نے آج کنالز کے خلاف پورے سندھ میں شٹر ڈائون ہڑتال کرکے سندھ بھر میں رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار بند رکھا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *