لاڑکانہ میں ایک دردناک واقعے میں ہونہار استانی صدف حاصلو قتل ہو گئیں۔ سندھ میں ہر آئے روز قتل و غارتگیری ایک معمول سی مشق بن گئی ہیں۔ کبھی ڈاکو تو عام لوگ ہتھار اٹھائے پھر رہے ہوتے ہیں۔ اس سب کے باوجود پولیس لاتعلق نظر آ رہی ہے۔ کل لاڑکانہ میں ایک دردناک واقعا
لاڑکانہ میں ایک دردناک واقعے میں ہونہار استانی صدف حاصلو قتل ہو گئیں۔
سندھ میں ہر آئے روز قتل و غارتگیری ایک معمول سی مشق بن گئی ہیں۔ کبھی ڈاکو تو عام لوگ ہتھار اٹھائے پھر رہے ہوتے ہیں۔ اس سب کے باوجود پولیس لاتعلق نظر آ رہی ہے۔
کل لاڑکانہ میں ایک دردناک واقعا پیش آیا، جس کے نتیجے میں لیڈی ٹیچر صدف حاصلو کو قتل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، صدف اپنی کولیگ فیمیل ٹیچرز کے ساتھ جب وین میں گھر آ رہی تھیں، تو فرید حاصلو نامی ایک شخص، جو پیشے کے لحاظ سے پولیس اہلکار تھا، نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ٹیچر صدف کو قتل کردیا۔ خبروں کے مطابق، فرید حاصلو صدف سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن صدف اور ان کے گھر والوں کو یہ رشتا پسند نہیں تھا۔ اور صدف کے گھر والوں نے اس رشتے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ جس پر، جنونی شخص نے سخت قدم اٹھایا اور بڑی بے رحمی سے سماج کے ایک ہونہار دماغ کو بڑی بے دردی سے مار دیا۔
صدف نے حال ہی میں آئی اے کا ٹیسٹ پاس کیا تھا، اور میرٹ پر وہ لاڑکانہ میں ٹیچر بھرتی ہوئی تھیں۔ وہ اپنے والدین اور بھائیوں کی ایک ہی سہارا تھیں جو تنخواہ سے پورا گھر چلاتی تھیں۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *