آمریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کردی ہے- اس سلسلے میں پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ نامور صحافی حامد میر نے جب خواجہ آصف سے اس پابندی کے بارے میں سوال پوچھا تو انہوں بتایا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ کہنے لگے کہ
آمریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد کردی ہے- اس سلسلے میں پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ نامور صحافی حامد میر نے جب خواجہ آصف سے اس پابندی کے بارے میں سوال پوچھا تو انہوں بتایا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ کہنے لگے کہ ایسی پابندیاں پہلے ہی لگتی رہی ہیں ، لیکن اس سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ ہمارے اندرونی معاملات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ و برطانیہ کیا کر رہے ہیں فلسطین میں! کیا ان کو حق ہے کہ وہ ہم پر تنقید کریں؟ پچاس ہزار بچوں، عورتوں اور نہتے لوگوں کے جو قاتل ہیں، کیا ان کو حق ہے کہ وہ ہم پر تنقید کریں!؟ میں نہیں دیتا حق ان کو کہ وہ پاکستان پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا، ” وہ پہلے اپنے ملک میں تو دیکھیں، وہ کر کیا رہے ہیں۔ وہ قاتل کو بندوق پکڑا رہے ہیں، بم وہ قاتل کو پکڑا رہے ہیں کہ جاؤ جا کے بچوں کو مارو غزہ میں۔ اور وہ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم دفاع کے لیے کوئی چیز نہ بنائیں! کیوں نہ بنائیں۔ وہ ہمیں ڈکٹیٹ کرنے والے ہوتے کون ہیں۔”
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے کہ ہم ان سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، اور اچھے تعلقات رکھنے بھی چاہیے۔ لیکن یہ ہمارا حق ہے۔ ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے۔ لیکن دفاع کا حق ہم رکھتے ہیں ، اس پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *